Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
8اگست2000
برادرم محمد عرفان (13سال) مظاہر العلوم میں دورہ حدیث کے طالب علم سے وہ ایک صالح اور باشعور نوجوان ہے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے علامہ شامی کا ایک قول نقل کیا: من جھل باھل زمانہ محعو جارجل (جو شخص اپنے زمانہ کے لوگوں سے ناواقف ہو وہ ایک جاہل انسان ہیں) اس طرح دوسرا قول انہوں نے امام ابویوسف کا بتایا وہ یہ کہ جو شخص اہل زمانہ کے مزاج و مذاق سے واقف نہ ہو اسے فتویٰ دینا جائز نہیں ہے۔
یہ دونوں قول نہایت اہم ہے حقیقت یہ ہے کہ حالات زمانہ سے واقفیت کے بغیر نہ کوئی شخص حقیقی معنوں میں عالم بن سکتا ہے اور نہ وہ اس قابل ہوسکتا ہے کہ دوسرے انسانوں کو صحیح رہنمائی دے سکے اپنی اصلاح اور دعوتی ذمہ داری دونوں کو درست طور پر ادا ئگی کے لیے حالات زمانہ سے واقفیت ضروری ہے۔