Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12جون2000
ایک صاحب سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ مسلم ملکوں میں نام نہاد اسلام پسند ’’اسلامی حکومت قائم کرو‘‘ کی تحریک چلا رہے ہیں۔ یہ تحریکیں احمقانہ ہنگامہ آرائی کے سوا اور کچھ نہیں۔ اسلامی حکومت نام ہے اسلامی افراد کی حکومت کا، یعنی ابوبکر و عمر جیسے افراد۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ آج مسلم ملکوں میں کہیں بھی اس قسم کے اسلامی افراد موجود نہیں۔ امت مسلمہ آج اپنے زوال کی آخری حد پر ہے۔ ایسی حالت میں پہلا ضروری کام یہ ہے کہ ’’اسلامی افراد بناؤ‘‘ کی مہم چلائی جائے نہ کہ اسلامی حکومت کے نام سے مسلم حکمرانوں سے سیاسی ہنگامہ آرائی۔