Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
29اکتوبر2000
میراتجربہ ہے کہ بیشتر لوگ مفاد پرست ہوتے ہیں۔ اگرچہ وہ اپنی زبان سے اپنے آپ کو با مقصد ظاہرکرتے ہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں دیکھا ہے کہ لوگ اپنی تقریروں میں تو روز۔۔۔۔ کے ساتھ مقصد اور آئیڈیل کی بات کرتے ہیں۔ مگر جب ذاتی انٹرسٹ کا معاملہ پیش آتا ہے تو فوراً سمجھوتہ کرلیتے ہیں۔ میرے تجربہ میں ابھی وہ انسان نہیں آیاجو اپنے آئیڈیل کی خاطر انٹرسٹ سے سمجھوتہ نہ کرے۔ کچھ لوگ بظاہر دولت یا عہدہ کے مقابلہ میں غیر مصالحتی انداز اختیار کرتے ہیں۔ مگر یہی لوگ عین اسی وقت شہرت اور مقبولیت کے صاف مطلب مکمل سمجھ کئے ہوئے ہوتے ہیں۔ موجودہ دنیا میں سب سے بڑی قربانی دولت کی قربانی نہیں ہے بلکہ اس دنیا میں سب سے بڑی قربانی جان کی قربانی ہے۔ دولت پسندی سے بچنا آسان ہے مگر جان پسندی سے بچنا سخت مشکل ہے۔؎