Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
26اکتوبر2000
صحیح البخاری میں مروی ہے کہ صحابی رسول حضرت ابودرداء ایک اور اپنے گھر میں داخل ہوئے۔ وہ غصہ میں دکھائی دے رہے تھے۔ ان کی بیوی ام درداء نے پوچھا کہ آپ غضب ناک کیوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ : واللہ ما اعرف من مرامۃ احمد صلی اللہ علیہ وسلم شیئا والہاام پہلون صفا (مشکوٰۃ المصابیح328/1)یعنی خدا کی قسم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے امر میں اللہ اس کے سوا اور کچھ نہیں جانتا کہ وہ ایک ساتھ نماز پڑھتے گئے ہیں۔
حضرت ام درداء کا یہ قول میرے نزدیک تبلیغی جماعت کے اوپر پوری طرح صادق آتا ہے۔ ان لوگوں نے اپنی مسجداور تحریک کے ذریعہ یہ کیا ہے کہ اب ہر جگہ مسجدوں میں نمازیوں کی بھیڑدکھائی دیتی ہے۔ مگر جہاں تک نماز کی حقیقی اسپرٹ کا سوال ہے وہ کہیں نظرنہیں آتی۔ بظاہر نماز کا اہتمام کرنے کے باوجود لوگوں کے اندر نہ اسلامی سیرت ہے اور نہ دینی کردار۔ حدیث میں آیا ہے کہ الدین العالم، لیکن یہ لوگ بظاہر نماز پڑھنے کے باوجود معاملات کے اعتبار سے انتہائی کمزور ہوتے ہیں۔