Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9جنوری2000
ایک دیہاتی مثل ہے: بھوک نہ جانے باسی بھات، نیند نہ جانے ٹوٹا کھاٹ۔ آدمی کو شدید بھوک اور شدید نیند ہو تو اسی وقت کھانا اور سونا اسی کو بہت اچھا لگے گا۔ اس مثال سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ شدید حاجت پوری ہورہی ہو تو اس میں بھی آدمی کو ایک لذت ملتی ہے۔ اس اعتبار سے دنیا میں کچھ چیزیں آدمی کو وقتی طور پر اچھی لگ سکتی ہیں۔ لیکن مطلق معنوں میں محظوظ ہونا یا انجوائے کرنا وہ اس سے مختلف چیز ہے۔ اور اسی قسم کا خط (Pleasure)کسی آدمی کو صرف جنت میں ملے گا۔