Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
19جون2000
ایک صاحب جو سعودی عرب میں رہتے ہیں۔ ان سے پوچھا گیا کہ آپ ہندوستان کو چھوڑکر سعودی عرب میں کیوں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں امن ہے۔ جب کہ ہندوستان میں امن نہیں۔ میں نے کہا کہ یہ بات درست نہیں۔ اصل یہ ہے کہ ہر چیز کی ایک قیمت ہوتی ہے اور بلاشبہہ امن کی بھی ایک قیمت ہے۔ آپ جیسے لوگ سعودی عرب میں ان کی یہ قیمت اداکررہے ہیں۔ اس لیے وہاں آپ کو امن حاصل ہے۔ اور ہندوستان میں آپ امن کی یہ قیمت اداکرنے کے لیے تیار نہیں۔ اس لیے یہاں آپ کو امن بھی حاصل نہیں۔ امن کی قیمت ملک کے نظام سے موافقت ہے۔جو لوگ سعودی عرب میں ہیں وہ وہاں کے نظام سے پوری طرح موافقت کرکے رہتے ہیں اس لیے وہاں انہیں امن حاصل ہوجاتا ہے۔ اس کے برعکس ہندوستان میں یہ لوگ یہاں کے نظام سے واقفت کرنے کے لیے تیار نہیں ہوئے اس لیے انہیں یہاں ان بھی حاصل نہیں ہوتا۔