Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
21مارچ2000
ایک صاحب نے کہا کہ آپ اپنے کو ویجیٹرین بتاتے ہیں۔ اس سے تو معلوم ہوتا ہے کہ آپ غیر ضروری طور پر مرغوبیت کا شکار ہیں اور برادران وطن کو خوش کرنے کے لیے ایسا کہتے ہیں۔ میں نے کہا کہ کسی گفتگو میں ایک حقیقت کے طور پر میں نے اس کا ذکر کیا تھا۔ یہ تو ایک واقعہ ہے کہ میںبچپن سے ویجیٹرین ہوں۔ میرے والد بھی ویجیٹرین تھے۔ آزادی سے بہت پہلے وہ1929میں انتقال کرگئے۔ اس وقت مرغوبیت کا کوئی سوال نہ تھا۔ پھر میں نے کہا کہ آپ لوگوں کا یہ مزاج بہت عجیب ہے۔ بطور حقیقت اگر کوئی کہے کہ میں ویجیٹرین ہوں تو اس میں آپ کو مرغوبیت کی بومحسوس ہوتی ہے۔ مگر یہی بات آپ لوگ اقبال کے بارے میں نہیںکیے جنہوں نے اس سے بہت زیادہ بڑی بات اپنے اس شعر میں کہی ہے: