Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
29اپریل2000
خواجہ کلیم الدین صاحب حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ تقریباً15سال سے وہ نیویارک میں رہتے ہیں وہ الرسالہ مشن سے گہرے طور پر متاثر ہیں۔ اور تقریباً20سال سے اس مشن کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے الرسالہ مشن کو انٹرنیٹ تک پہنچادیا۔ میں نے اب تک دس بار امریکہ کا سفر کیا ہے وہاں بے شمار مسلمانوں سے ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ میرے علم کے مطابق خواجہ کلیم لدین صاحب واحد شخص ہیں جن کے دل میں امریکیوں سے کوئی نفرت نہیں۔ میرے نزدیک داعی بننے کی سب سے زیادہ اہم شرط یہی ہے کہ مدعو کے دل میں آدمی کے لیے نفرت نہ ہو۔