Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
2جون2000
برادرم محمد خالد ندوی (23)ماضی کے جامعۃ الدمام میں تعلیم حاصل کررہے ہیں آج ان سے دہلی میں ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ جامعہ ۔۰۔۔۔ میں کئی مصری اساتذہ ملے جو الاخوان المسلمون سے اتفاق نہیں رکھتے ایک استاد عبدالحمید نے ایک گفتگو کے دوران کیا کہ اسلام وسعت چاہتا ہے محدودیت نہیں چاہتا، موجودہ زمانہ میں مختلف مقامات پر جہاد کے نام پر جو لڑائیاں جاری ہیں وہ گویا اسلام کو محدودکرنے کے ہم معنی ہیں۔ کیوں کہ مسلم مجاہدین ہر جگہ کسی چھوٹے سے خط کو کاٹ کر الگ کرنے کے لیے لڑائیاں لڑرہے ہیں۔ موجودہ زمانہ مذہب کی مکمل آزادی کا زمانہ ہے آج آپ ہر جگہ اسلامی ادارہ بنا سکتے ہیں اور پرامن اسلامی سرگرمیاں جاری کرسکتے ہیں ایسی حالت میں مسلمانوں کو بورے ملاتے ہیں بلکہ پوری دنیا میں پھیل کر کام کرناچائیے نہ کہ وہ محدود علاقے میں سمٹنے کی کوشش کریں۔