Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم ستمبر2000
ایک صاحب جو بحث وجدال پر تلے ہوئے تھے ان سے میں نے کہا کہ میں نے الرسالہ اور مطبوعات الرسالہ کے ذریعہ جو باتیں کہی ہیں وہ اپنے شخص کے لیے بالکل کافی ہیں جو حقیقۃً بات کو سمجھنا چاہتا ہو اور اس بات کی تمنا رکھتا ہو کہ جب وہ اللہ کے یہاں پہنچے تو اللہ اس سے راضی ہوجائے۔ مگر جو لوگ بحث و جدال کی سطح پر ہیں ان کو کسی بھی دلیل سے چپ نہیں کیا جاسکتا۔ وہ صرف اس وقت چپ ہوں گے جب کہ اللہ اپنی تمام طاقتوں کے ساتھ ظاہر ہوجائے اور ان سے بولنے کی مہلت چھین لے۔