Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23مارچ2000
دنیا میں انسان کی زندگی سرتاسر ایک امتحان ہے۔ اس امتحان کا شاید سب سے زیادہ باریک پہلو یہ ہے کہ ایک طرف آدمی کے اندر یہ یقین مطلوب ہے کہ وہ حق پر ہے۔ دوسری طرف یہ اندیشہ بھی مسلسل طور پر باقی رہتا ہے کہ اس کا یقین اس وقت درست ہے جب کہ آخرت میں خدااس کی تصدیق کردے۔ پہلا احساس آدمی کے اندر اعتماد کی کیفیت پیدا کرتا ہے اور دوسرا احساس آدمی کو اس سے بچاتا ہے کہ وہ تواضع کی صفت کھودے۔ کامل یقین کے باوجود متواضع بنے رہنا اور کامل تواضع کے باوجود یقین پر کھڑاہونا، یہی اس دنیا میں ایک انسان سے مطلوب ہے۔ شاید اسی دو طرفہ کیفیت کو حدیث میں ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔ الایمان بین الرجاء والخوف۔