Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
بنا ہے شہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا گرنہ شہر میں غالب کی آبروکیا ہے
جو آدمی اس شعر کے بیگ گراؤنڈ سے واقف نہ ہو وہ یہ سمجھے گا کہ غالب اس شعر میں خود اپنے بارے میں کہہ رہے ہیں۔ لیکن بیک گراؤنڈ کو جاننے والے جانتے ہیں کہ اس شعر میں غالب سے مراد خودمیں نہیں ہیں بلکہ ان کے ہم عصر شاعر ذوق دہلوی ہیں۔ اور اس شعر سے مراد دہلی ہے۔ اس زمانہ میں کچھ اسباب سے ذوق دہلی کے آخری مغل تاجدار بہادرشاہ ظفر کے درباری مصاحب بن گئے گھے۔ جب کہ غالب کو اپنی شعری برتری کے باوجود اس قسم کی کوئی اہمیت حاصل نہ تھی۔ اس فرق پر طنز کرتے ہوئے غالب نے مذکورہ شعر کہا۔