Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22مئی2000
مشہور عرب عالم محمد الغزالی نے لکھا ہے کہ مسلم علماء اپنے ملکوں میں ذلیل کئے جاتے ہیں اور تشدد کا نشانہ بنتے ہیں مگر یہی لوگ مغربی ملکوں میں جاکر امن کے ساتھ رہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے مسلم ملکوں کے حکمرانوں کو برابتانے کے لیے کہی ہے۔
میرے نزدیک یہ بات درست نہیں۔ اصل یہ ہے کہ یہ مسلم علماء جو زیادہ تر الاخوان المسلمون کے آدی ہیں وہ جب اپنے ملک میں ہوتے ہیں تو وہاں وہ اپنے ملک کے مسلم حکمرانوں کے خلاف تشدد پھیلاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے ملکوں میں مبغوض ہوجاتے ہیں۔ مگر یہ اخوان العلماء جب مغربی ملکوں میں جاتے ہیں تو وہاں وہ ان کے سیاسی نظام سے مکمل طور پر ایڈجسٹ کرکے رہتے ہیں۔ وہاں ان کی سرگرمیوں کا رخ مسلم حکمرانوں کے خلاف ہوتا ہے نہ کہ مغربی حکمرانوں کے خلاف۔ یہ تو خود مغربی حکمرانوں کے عین مفاد میں ہے پھر وہ کیوں ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔