Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23اگست2000
ایک صاحب سے بات کرتے ہوئے میں نے کہاکہ اکثر لوگ رئے قائم کرنے میں غلطی کرتے ہیں۔ اس کی کم از کم ایک وجہ یہ ہے کہ وہ اصل اور فرع میں فرق نہیں کرپاتے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہر معاملے میں ایک اس کا بنیادی عامل (Basic factor)ہوتا ہے اور اسی کے ساتھ بہت سے ضمنی عوامل (Side Factors)ہوتے ہیں۔ اکثر لوگ یہ غلطی کرتے ہیں کہ وہ دونوں قسم کے عوامل میں فرق نہیں کرپاتے۔ چنانچہ وہ کنفیوژن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ وہ کسی رخت رائے نہیں پہنچتے۔