Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
28جنوری2000
حقیقی انسان وہ ہے جس کے اندر فطری صفات زندہ ہوں، جس کا قول و عمل اصول کے تحت متعین ہوتاہو۔ یہی لوگ انسان کہے جانے کے قابل ہیں۔ دوسرا انسان وہ ہے جو صرف ذاتی انٹرسٹ کے تحت متحرک ہوتاہو۔ جہاں اس کے ذاتی انٹرسٹ کا مسئلہ ہو۔ وہاں وہ اپنے پورے وجود کے ساتھ حرکت میں آجائے۔ اور جہاں اس کا ذاتی انٹرسٹ نہ ہو وہاں وہ لایانت بخیر (النحل76)کا نمونہ بن جائے۔
پہلی قسم کے انسان ہی دراصل انسان ہیں۔ دوسری قسم کے لوگ تو یاحیوان ہیں بلکہ حیوان سے بھی بدتر (الاعراف179)خواہ وہ بظاہر کتنے ہی پررونق اور پربہاردکھائی دیتے ہوں۔