Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
30دسمبر 2010
ایک افغانی انجینئر مسٹر عبد الطیف کا بل میں رہتے ہیں ۔ وہ ہمارے اتوار کے کلاس میںشریک ہوئے ، اس کے اگلے دن وہ ملاقات کے لیے آئے ۔ وہ نہایت سنجیدہ آدمی ہیں ۔ وہ اردو زبان بھیجانتے ہیں ۔ ہمارے یہاں کی تمام اردو کتابیں وہ خرید کر لے گئے ہیں ۔ اُن کو پاکستان میں ہماری کتابیں ملی تھیں ۔ انھوں نے ہمارے مشن سےپورا اتفاق ظاہر کیا۔ انھوں نےکہا کہ افغانیوں میں کام کرنا بہت مشکل ہے ۔ مثلاً یہ کہ وہ اختلاف کو برداشت نہیں کرتے اور فوراً گن اٹھالیتے ہیں ۔ میں نے کہا کہ آپ اختلاف والی بات کو چھوڑ دیجئے ۔ کسی ایسی بات سے کام کا آغاز کیجئے جس پر ٹکرائو نہ ہوتا ہو۔ میں نے کہا کہ میرے اندازے سے مطابق ایسی اتفاقی بات تعلیم (Education)ہے۔انھوں نے کہا کہ اب میں وہاں تعلیم سے اپنے کام کا آغاز کروں گا۔ دوسری بات انھوں نے یہ کہی کہ تیز رفتاری کے ساتھ کام کیسے کیا جائے ۔ میں نے کہا کہ تیز رفتار ی کے ساتھ کام ہوتا ہی نہیں ۔ نتیجہ خیز کام ہمیشہ صرف تدریج کے ذریعے ہوتا ہے ۔