Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
19جون 2010
آج میں لودی گارڈن گئی ۔ حسب معمول میں نے لوگوں کو قرآن اور سی پی ایس کے دوسرے لٹریچردے رہی تھی ۔ جب میں ایک سردار کو دینے لگی تو اس نے کہا ’’میں کیوں لوں ،تم ست سری اکال ہو۔ ‘‘ میں نے اسی وقت کہہ دیا ’’ست سری اکال‘‘ ۔ پھر اس نے کہا کہ نمستے کہو۔ میں نے فوراًکہہ دیا : نمستے ۔ پھر اس نے کہا جے ہند کہو۔ میں نے فوراً کہہ دیا۔ اس کے بعد اس نے میرے بروشر ، ریلٹی آف لائف اور قرآن کا انگریزی ترجمہ بہت خوشی سے قبول کیا۔ اور سرپر رکھ لیا۔ پھر اس نے اللہ حافظ کہہ کہ ہمیں رخصت کیا۔ (فریدہ خانم)