Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15جنوری 2010
علی گڑہ سے ایک صاحب کا ٹیلی فون آیا ۔ میرا طریقہ ہے کہ جب کوئی ٹیلی فون آتا ہے تو میں اسلام علیکم کے بعد کہتا ہوں کہ فرمائیے ، یعنی جو بات کہنا ہے کہیے ۔ انھوں نے کہا کہ میںنے صرف آپ کی خیریت معلوم کرنے کے لیے ٹیلی فون کیاہے۔ میں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اور اس کے بعد رسیور رکھ دیا۔
یہ عام رواج ہے کہ لوگ ملاقات کے وقت یا ٹیلی فون پر کہتے ہیں کہ خیریت ہے ۔ مجھے اپنے مزاج کے اعتبار سے یہ طریقہ مصنوعی معلوم ہوتا ہے ۔ اگر کسی کو واقعی خیریت کی فکر ہو تو وہ عملاً اس کے لیے کچھ کرے گا، وہ صرف لفظی خیریت کی دریافت پر اکتفا نہیں کر سکتا ۔ کتابوں میں صحابہ کی ملاقاتوں کے بارے میں جو راویتیں ہیں، اُن میں یہ انداز مجھ کو نہیں ملتا۔