Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11دسمبر 2010
بیسوی صدی عیسوی کے آخر میں بال پین (Ball Pen)ایجاد ہوا۔ اِس سے پہلے روشنائی سے لکھا جاتا تھا۔ا ِس میں بہت سے مسائل ہوتے تھے ۔ بال پین نے اِن مسائل کو ختم کر دیا ۔ اِس سلسلے میں میرے دو ذاتی تجربات ہیں ۔ مولاناحمید الدین فراہی (وفات:1930)آسانی کے لیے پنسل سے لکھتے تھے۔ اِس بنا رپ اُن کے بہت سےلکھے ہوئے کاغذات دھندلے ہو گئے ۔ا ب ان کو پڑھنا بہت مشکل ہو گیا ہے ۔ میں نے خودپہلے کئی کتابوں میں مطالعہ کے دوران پنسل سے اشارات لکھے ہیں جو اب پڑھنے کے قابل نہیں رہے ۔مثلاً 1972میں جب کہ میں 6مہینے کے لیے نگر میں تھا ۔ وہاں میں نے بائبل کو شروع سےآخر تک مکمل طور پر پڑھا۔ مطالعہ کے دوران میںنے بہت سےاشارات پنسل کے لکھے۔ یہ اشارات میرے لیے بہت قیمتی تھے، لیکن اب وہ تقریباً مٹ گئے ہیں ، ان کو پڑھنا ممکن نہیں ۔