Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
19جنوری 2010
پیغمبر اسلام نے اپنا مشن 610ءمیں شروع کیا اس کے بعد آپ تقریباً 13سال مکہ میں رہے اور تقریباً 10سال مدینہ میں ۔ ان دونوں زمانوں کو عام طور پر دور دعوت اور دور اقتددار جیسے الفاظ میں بیان کیا جاتا ہے ۔ مگر یہ درست نہیں ان الفاظ سے بظاہر متاثر ہوتا ہے کہ دونوں زمانوں میں تدریج کی نسبت تھی۔ یعنی مکی دور ابتدائی دور تھا اور مدنی دور اعلیٰ دور ۔ مگر صحیح یہ ہے کہ دونوں زمانے یکساں طور پر معیاری زمانے تھے ۔ مکی دور بھی اسی طرح مطلوب تھا جس طرح مدنی دور۔