Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
8جون 2010
جنوبی ہند میں ایک تعلیمی ادارہ جامعہ دار السلام (عمر آباد، تمل ناڈو)کے نام سے قائم ہے ۔ وہاں میں جون 2010کے پہلے ہفتے میں گیا۔ واپسی کے بعد ٹیلی فون کے ذریعے معلوم ہوا کہ جامعہ کے ایک استاد مولانا منیر الدین عمری نے ماہ نامہ الرسالہ کی ایجنسی شروع کی ہے۔ فی الحال وہ ہر ماہ تیس پرچے منگائیں گے ۔ اِس کے علاوہ عمر آباد میں ان کی کتابوں کی دکان ہے ۔ اِس دکان میں وہ ہمارے یہاں کی مطبوعات برائے فروخت رکھیں گے ۔ یہ خبر سن کر میں نے کہا کہ یہ گویا میرے سفر کا تسلسل ہے ۔ اِس کو میں سفر کے مفید نتائج میں سے سب سے بڑا نتیجہ سمجھتا ہوں۔