Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
’’جدید ہندوستان کے معمار‘‘
رفیع احمد قدوائی فطری طور پر غیر معمولی صلاحیت کے آدمی تھے ۔ منسٹر کی حیثیت سے انھوں نے قابلِ قدر کام کیا ۔ لیکن میرا خیال یہ ہے کہ وہ اِس سے بھی زیادہ بڑا کام کر سکتے تھے۔ ان کی واحد کمی یہ تھی کہ انھوں نے صرف بی اے تک تعلیم حاصل کی۔ اگر وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے اور ان کو انگریزی زبان پر اچھی قدرت حاصل ہوتی تو وہ بلاشبہ بہت بڑا کام کر سکتے تھے۔ امکانی طور پر وہ ہندوستان کے سب سے کامیاب وزیراعظم بن سکتے تھے۔