Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
21جولائی 2010
بمبئی سے ساجد انور صاحب کا ٹیلی فون آیا ۔ انھوں نے بتایا کہ پٹنہ کے حافظ ابو الحکم محمد دانیال ان کے ہم وطن ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کو جانتے ہیں ۔ دانیال صاحب کا ٹیلی فون ساجد انور صاحب کے پاس آیاکہ یہاں ایک قدیم مسجد تھی ، اس کو میں دوبارہ تعمیر کر ا رہا ہوں ۔ اس میں 80لاکھ روپیے کی ضرورت ہے۔ آپ بمبئی سے اس کے لیے مالی تعاون بھجوائیں ۔ یہ مسجد ان شاء اللہ اد علاقے میں دعوت کا ایک بڑا مرکز بنے گی۔
میں نے کہا کہ مجھے اِس منصوبے کا علم ہے اور میں اس کے خلاف اپنی رائے دے چکا ہوں ۔ آپ اپنی ڈائری میں لکھ لیجئے کہ یہ سب خوش فہمی کی باتیں ہیں ۔ دانیال صاحب کے سامنے آج یہ مسئلہ ہے کہ 80لاکھ روپئے کہاں سے لائیں ۔ جب مسجد بن جائے ئگی تو اس کے بعد ان کے سامنے یہ مسئلہ ہوگا کہ مسجد کو مسلمانوں کی دخل اندازی سے کیسے بچایا جائے۔