Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16ستمبر 2010
دھام پور (بجنور ، یو پی )سے مہتاب صاحب دعوت کے کام میں کافی سر گرم ہیں۔ وہ اِس راہ میں کافی پیسہ بھی خرچ کرتے ہیں ۔ میں سوچتا ہوں کہ ان کو یہ توفیق کیسے ملی۔ حال کی ایک ملاقات میں انھوں نے بتایا کہ پہلےوہ نا ولیں پڑھتے تھے۔ بعد کو دوسرے مصنفین کی اردو کتابیں پڑھنے لگے۔ مثلاً مولانا اشرف علی تھانوی ، وغیرہ ۔ مگر انھیں کسی کتا ب سے ذہنی اطمینان حاصل نہیں ہوتا تھا ۔ پھر انھوں نے اللہ تعالیٰ سے ہدایت کی دعا کرنا شروع کی۔ اِ س کے بعد ایسا ہوا کہ 1990میں ایک شخص نے ان کو الرسالہ کا ایک شمارہ دیا۔ اِ س شمارہ کو انھوں نے پڑھا تو ان کو محسوس ہوا کہ میں نے سچائی کو پا لیا ہے ۔ اس کے بعد انھوں نے ہمارے بقیہ لٹریچر کا مطالعہ شروع کیا اور الرسالہ مشن سے باقاعدہ ممبر بن گئے ۔ دوسری سر گرمیوں کے علاوہ ، وہ ہر مہینے الرسالہ کے 15شمارے بطور ایجنسی منگا تے ہیں۔