Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
The Prophet of Peace
یہ کتاب دو سال پہلے تیار ہو ئی تھی ۔ عرب نیوز (جدہ )کے ایڈیٹر مسٹر سراج وہاب کو میں نے اِس کتاب کا مسودہ دکھایا ۔ انھوں نے کہا کہ یہ کتاب اس نام کے ساتھ انگریزی دنیا میں چلنے والی نہیں ہیں ۔ آپ اس کو پھر سے مرتب کیجئے اور اس کا نام یہ رکھیے :
Why Binladen was wrong?
مگر یہ ٹائٹل میرے ذوق کے مطابق نہ تھا ۔ اس کے بعد ایسا ہوا کہ پاکستان کے ہندوستانی سفارت خانے کے ایک ہندو افسر کی ملاقات لاہور کے مولانا جاوید احمد غامدی سے ہوئی ۔ غامدی صاحب نے اُن سے میرا تعار ف کرایا۔ اس کے بعد مذکورہ ہندو افسر اور ان کی اہلیہ رنجنا سین گپتا دہلی مین مجھ سے ملاقات کے لیے آئے ۔ یہ خاتون دہلی کے پنگوئن آفس کی انچارج ہیں ۔ اُن سے مذکورہ کتاب کا ذکر ہوا تو وہ اس کا مسودہ پڑھنے کے لیے اپنے ساتھ لے گئیں ۔ پڑھنے کے بعد انھوں نے کہا کہ پنگوئن اِس کتاب کو چھاپنے کے لیے تیار ہے ۔ اِس طرح یہ کتاب دسمبر 2009میں پنگوئن کی طرف سے شائع ہوئی ۔