Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
26فروری 2010
ایک مسلم نو جوان ملاقات کے لیے آئے ۔ گفتگو کے بعد میں نے اُن سے کہا کہ میں آپ کو ایک نصیحت کر تا ہوں ۔ آپ اس کو اپنی ڈائری میں لکھ لیں۔ پھر میں نے اُن سے کہا کہ آپ اپنی ڈائری اور اپنا قلم نکالیے ۔ انھوں نے بتایا کہ میرے پاس ڈائری اور قلم نہیں ہے۔ میں نے پوچھا کہ کی آپ کے پاس موبائل ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہاں ۔ میں نے کہا کہ آپ موبائل کو اپنے ساتھ رکھنا نہیں بھولتے اور ڈائری اور قلم کو ساتھ رکھنا بھول گئے ۔ میں نے کہا کہ یہی آپ لوگوں کی سب سے بڑی غلطی ہے ۔ آپ نہیں جانتے کہ اہم کیا چیز ہے اور غیر اہم کیا ہے ۔ پھر میں نے ایک کاغذ پر یہ جملہ لکھ کر انھیں دیا: