Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
2جولائی 2010
نئی دہلی کے اردو روزنامہ راشٹریہ سہارا میں ہر ہفتہ کسی شخصیت کے بارے میں ایک صفحہ ہوتا ہے ۔ آج اس میں عنایت اللہ خاں مشرقی کے حالات شائع ہوئے ہیں ۔ وہ 1888میں امرت سر (پنجاب) میں پیدا ہوئے اور 1963میں لاہور (پاکستان ) میں ان کا انتقال ہوا۔ مضمون نگار مسٹر فاروق ارگلی نے لکھا ہے کہ عنایت اللہ نے مشرقی آئن سٹائن سے ملاقات کی۔ مگر یہ بات درست معلوم نہیں ہوتی۔ صحیح یہ ہے کہ وہ اپنے کیمرج کے استاد جیمز جینز سے 1909میں ملے، اور اس کے سامنے قرآن کی ایک آیت پیش کی۔ اِس واقعہ کا ذکر راقم الحروف کی کتاب ’’ہنداور جدید چیلنج ‘‘ کے صفحہ 177میں موجود ہے ۔
بیسوی صدی عیسوی میں مسلمانوں کے درمیان کئی اعلیٰ دماغ پیدا ہوئے ۔ انھوں نے اپنے وقت کی بعض بڑی شخصیتوں سے ملاقات کی۔ مثلاً سید جمال الدین افغانی نے فرانس میں بر گساں سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر اقبال نے اٹلی کے مولیسنی سےملاقات کی تھی۔ اسی طرح سر شاہ سلیمان نے آئن سٹائن ، نظر یہ اضاقت تنقیدی مقالہ شائع کیا تھا۔ وہاں یہ لوگ اپنے زمانے کی بڑی شخصیتوں کو اس کا پیغام پہنچا سکتے تھے ، مگر عملاً وہ دسرے دوسرے کاموں میں مشغول رہے ۔ اِس بنا پر وہ اعلیٰ کے باوجود اسلامی دعوت کا کام نہ کر سکے۔