Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
13فروری 2010
الرسالہ مشن کے لوگ ملک کے مختلف مقامات پر دعوتی کام کر رہے ہیں ۔ اکثر ان کے ٹیلی فون آتے ہیں ۔ اس میں وہ بتاتے ہیں کہ انھوں نے کسی ہندو کو قرآن کا ترجمہ اور اسلامی لٹریچر دیا ۔ اس کو پڑھنے کے بعد اُس ہندو پر مثبت اثرا ہوا ۔ اس نے کہا کہ ہم کو نماز سکھا لیے ۔ ایسے ہندوئوں میں اکثریت عورتوں کی ہوتی ہے ۔ یہ لوگ مذہب بدلنے کی بات نہیں کر تے، مگر نماز پڑھنے کی بات کرتے ہیں ۔ اِس کا سبب غالباً یہ ہے کہ آج کل ہر آدمی اندر سے غیر مطمئن ہوتا ہے ۔ وہ سمجھتا ہے کہ شاید نماز میں مجھ کو سکون حاصل ہو جائے ۔ مجھے ذاتی طور پر اس کا تجربہ ہوا ہے کہ کئی بار کچھ ہندوئوں نے ہندو رہتے ہوئے میرے ساتھ نماز ادا کی۔