Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18اپریل 2010
آج حسب معمول اتوار کا ہفتے وار کلاس تھا۔ آج کی تقریر کا موضوع یہ تھا :
Doomsday is knocking at the door.
اِس موضوع پر ایک گھنٹہ تقریر ہوئی۔ تقریر کے بعد سوال و جواب کا پروگرام ہوا۔ آج کی تقریر ’’دخان مبین ‘‘ کی تشریح کی گئی۔ اِس میں بتایا گیا کہ آئس لینڈ (یورپ )میں پٹھنے والے آتش فشاں کا جو دھواں اس وقت پھیلا ہوا ہے ، وہ غالباً وہی دخان ہے جس کی پیشن گوئی قرآن اور حدیث میں کی گئی ہے ۔