Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
1ستمبر 2010
آج قرآن کی تلاوت میں یہ آیت پڑھی گئی : تنزیل الکتاب لا ریب فیہ من رب العالمین (۲:۳۲)تلاوت کے بعد میں نے حاضرین سے کہا کہ اِس قسم کی آیت استثنائی طور پر صرف قرآن میں ہے ، کسی بھی دوسری کتاب میں ایسی آیت موجود نہیں ۔ تو راۃ ، انجیل ، وید ، گیتا ، وغیرہ ہر ایک ایسی کسی آیت سے خالی ہیں ۔ا س کا مطلب یہ ہے کہ قرآن اِس معاملے میں بلا مقالہ فتح (Unoppsed Victory)کی پوزشن میں ہے ۔ اِس طرح یہ آیت قرآن کے کتاب ِ الہیٰ ہونے کے لیے ایک کامل ثبوت بن جاتی ہے ۔