Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
1جون 2010
یوپی بورڈ کے انٹر میڈیٹ امتحانات (2010)میں 10طلبا نے ٹاپ کیا ہے ۔ ٹاپ کرنے والے اِن طلبا میں دو مسلمان ہیں ۔ ان کے نام یہ ہیں -انشا سیفی (85فیصد)، محمد حسن سلمانی (82.2فیصد)(روزنامہ راشٹر یہ سہارا ، نئی دہلی ، 28مئی 2010صفحہ 8)
مسلم رہنما یہ کہتے تھے کہ مسلمانوں کے لیے تعلیم گاہوں میں رزرویشن ضرور ی ہے۔ رزرویشن کے بغیر وہ آگے نہیں بڑھ سکتے ۔ لیکن تجربہ بتا رہا ہے کہ ترقی کے لیے رزرویشن سے زیادہ یقینی ذریعہ محنت ہے ۔