Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
19مئی 2010
ایک صاحب سے بات کرتے ہوئے میں نے اِ س حدیث کی تشریح کی: تعبد اللّه كأنك تراه ، فإن لم تكن تراه فإنه يراك ( صحيح البخارى ، كتاب الإيمان )میں نے کہا کہ حدیث کے پہلے ٹکڑے میں ، مشاہدہ رب بذریعہ قلب سے مراد ہے اور دوسرے حصے میں مشاہدہ رب بذریعہ عقل مراد ہے ۔ عقلی مشاہدہ صرف امکان (Probability)تک پہنچاتا ہے ۔ یقین کا درجہ کسی شخص کو صرف اُس وقت ملتا ہے جب کہ وہ اپنی فطرت کو اتنا زیادہ بیدا ر کرے کہ اس کی فطرت ہر آسائش سے پاک ہو کر معرفتِ فطری تک پہنچے جائے۔