Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15دسمبر 2010
14دسمبر 2010صفحہ پر ایک ہندو سائنٹسٹ کا مضمون نقل کیا گیا ہے ۔ ایسے بہت سے ہندو ہیں جو جدید سائنس کا مطالعہ کر تے ہیں اور پھر وہ یہ کہتے ہیں کہ سائنسی مطالعہ بتاتا ہے کہ کائنات کےپیچھے بلاشبہ ایک طاقت موجود ہے ۔ اِس قسم کے بہت سے تعلیم یافتہ ہندو ہیں۔ لیکن اِس کے ساتھ وہ ایک کنڈیشنگ کا شکار ہیں۔ سائنسی مطالعہ ان کو خدا کے وجود تک پہنچاتا ہے ، لیکن ان کی ہندو کنڈیشنگ کی وجہ سے خدا کا تصور ان کے ذہن میں وحدتِ وجود یااد دئت واد (Monoism)میں ڈھل جاتا ہے ۔ وہ اسلام کے تصور توحید کے بجائے ہندوئوں کے وحدت وجود میں پھنس جاتے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ ایسے لوگوں کے سامنے اگر اسلام کا عقیدہ توحید طاقت ور انداز میں پیش کیا جائے تو وہ ضرور اس کو قبول کر لیں گے ، جب کہ اِس سےپہلے ڈاکٹر نشی کانت چٹو پادھیا نے کیا تھا۔