Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
13جنوری 2010
کشمیر سے ایک صاحب کا ٹیلی فون آیا۔ انھوں نے کہا کہ آپ نے قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے یہ لکھا ہے کہ عیسائیوں میں رافت اور رحمت (الحدید: ) پائی جاتی ہے ۔ مگر ہم تو دیکھتے ہیں کہ امریکا ایک عیسائی سلطنت ہے، لیکن وہ عراق اور افغانستان پر حملہ کر کے مسلمانوں کو ہلاک کر رہا ہے ۔
میں نے کہا کہ قرآن میں جس مسیحی انسان کا حوالہ دیا گیا ہے ، وہ نارمل مسیحی ہے ۔ عام حالات میں آج بھی مسیحی لو گ ویسے ہی ہوتے ہیں جیسے کہ قرآن میں بتایا گیا ہے ۔ لیکن جب انسان کو غصہ دلا کر مشتعل کر دیا جائے تو وہ بدل جاتا ہے ۔ امریکا اِس وقت اِسی قسم کا ایک م سیحی ملک ہے ۔ 11ستمبر 2001کو مسلمانوں نے ہوائی حملہ کر کے نیو یارک ٹاور کو تباہ کر دیا۔ ساری دنیا کے مسلمانوں میں کوئی بھی نہ تھا جو اس کی کھلے طور پر مذمت کرے۔ براہ راست یا بالواسطہ طور پر تقریباً ہر ایک نے اس کی تائید کی۔ ایسی حالت میں امریکا جو کچھ کر رہا ہے ، وہ خود مسلمانوں کے دیے تشددانہ عمل کی قمیت ہے ۔