Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
2دسمبر 2010
میں اکثر یہ کہتا رہا ہوں کہ مشن کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ صاحب مشن کو Unconditional گُرو مانا جائے۔ یہ وہی چیز ہے جس کے لیے صوفیاء کے یہاں مُر شد کا لفظ بولا جاتا ہے ۔ اس سے کئی لوگ اتفاق نہیں کرتے ۔ وہ اس کو گرو ڈم کے ہم معنی سمجھتے ہیں ۔ مثلاً ایک صاحب نے کہا کہ میں کسی کا Blind Followerنہیں بن سکتا ۔ ایک اور صاحب نے کہا کہ میں شردھالو نہیں بن سکتا ۔
اِس پر میں عرصہ سے سوچ رہا تھا ۔ آخر کا ریہ سمجھ میں آیا کہ نک نمینگ (Nick Naming)کا معاملہ ہے ، یعنی ایک مثبت چیز کو منفی نام دینا ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ اندھی تقلید کا معاملہ نہیں ہے ۔ بلکہ وہ شعوری ارتقا کا معاملہ ہے ۔ جب ذہنی ارتقا (Intellectual Developement)اعلیٰ درجہ تک پہنچ جائے تو اس وقت یہ ہوگا کہ دونوں کا ویو لینتھ(Wave Lenght)ایک ہو جاتا ہے ۔ اس وقت ایسا ہوتا ہے کہ ’’اندھی تقلید ‘‘ کے بغیرآدمی بظاہر مقلد کی مانند ہو جاتا ہے ۔ یہ بات میں نے اپنی لڑکی ڈاکٹر فریدہ کی مثال سے سمجھی ۔ پہلے میرے اور فریدہ کے درمیان بہت ٹکرائو ہو تا تھا ۔ اکثر فکری لڑائی جاری رہتی تھی مگر اب یہ حال ہو گیا ہے کہ جب میں فریدہ سے کوئی بات کہتا ہوں تو اس کا وہ حال ہوتا ہے جو غالب نے اپنے ایک شعر میں اس طرح کہا تھا۔