Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
5جنوری 2010
مسلمانوں کا مزاج یہ ہے کہ وہ ہر چیز کو ایک پُر اسرار عقیدہ بنا دیتے ہیں ۔ مثلاً حدیث میںدجال اور مہدی کا ذکر ہے اور تمام مسلمان ، بشمول علماء ، اس کو ایک پر اسرار چیز سمجھے ہوئے ہیں۔حالاں کہ یہ کوئی پر اسرا چیز نہیں ۔ یہ دونوں در اصل اُس دور کا ظاہرہ ہیں ، جب کہ انفجارِ مواقع کا زمانہ دنیا میں آئے گا۔ جو شخص انفجار ِمواقع کا منفی استعمال کرے ، وہ دجال ہے ۔ اور جو شخص انفجارِ مواقع کو مثبت استعمال کرے ، وہی مہدی ہے ۔دجالیت اور مہدویت دونوںمیںسےکوئی بھی پر اسرار چیز نہیں۔