Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
27اپریل 2010
قرآن و حدیث کے مطابق قیامت سے پہلے ایک شخص ظاہر ہوگا جو بظاہر تاریخ کا آخری مجدد ہوگا ۔ قرآن و حدیث میںاس کے لیے یہ الفا ظ آئے ہیں -دابہ ، رجل مومن ، مہدی ، مسیح ، حجیج ۔
بظاہر یہ مختلف الفاظ ایک ہی شخصیت کے مختلف پہلو کو بتاتے ہیں ۔ رجل مومن کا مطلب یہ ہے کہ وہ شخص امت محمدی کا ایک فرد ہوگا۔ دابہ سے مراد یہ ہے کہ وہ بائبل کے اس قول کا مصداق ہوگا کہ : جب انسان چپ ہو جاتے تو پتھر چلائیں گے۔ مہدی کا مطلب یہ ے کہ وہ شخص فتنہ دھیاء کے زمانے میں ہدایت کو دریافت کرے گا ۔ مسیح کا مطلب یہ ہے کہ وہ پیغمبرانہ کلچر ے اس پہلو کو نمایاں کر ے گا جس کا اظہار مسیح کے ذریعے ہوا تھا یعنی پر امن دعوت ۔ حجیج کا مطلب یہ ہے کہ وہ شخص دلیل کی زبان میں کلام کرے گا۔