Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12جنوری 2010
عام طور پر لوگ تنقید یا اختلاف ِ رائے کو بری چیز سمجھتے ہیں ۔ مگر میں اس کو ایک نعمت سمجھتا ہوں ۔ حقیقت یہ ہے کہ تنقید یا ختلاف ِ رائے سے ذہن کو ایک نیا رخ حاصل ہوتا ہے ، نیا تصور ذہن میں ایمرج کرتا ہے ۔ میں اپنے مزاج کے اعتبار سے تنقید کو ہمیشہ معتدل انداز میں لیتا ہوں ۔ میں تنقید کو برا نہیں سمجھتا ۔
اِ س کی ایک مثال آج سامنے آئی۔ آج کل میں سعدیہ سے روزانہ انگریزی آرٹکل لکھواتا ہوں۔ وہ لیپ ٹاپ لے کر اس پر ٹائپ کر تی رہتی ہے۔ آج میں قرآن کی سورہ نمبر 41کی اِن آیات پر لکھوا رہا تھا: ادفع بالتى هى أحسن ، فإذا الذي بينك وبينه عداوة كأنه ولي حميم .
میں نے سعدیہ کو آرٹکل کا عنوان اِن الفاظ میں بتایا :