Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
27اگست 2010
ہمارے گائوں (بڈھیریا) میں ایک حجّام تھے۔ ان کے پاس کوئی تجارت یا زراعت نہیں تھی ۔ ان کا ذریعہ معاش صرف یہ تھا کہ وہ گھوم گھوم کر حجامت بنانے کا کام کرتے تھے اور اِسی پر ان کا گزر ہوتا تھا ۔ ان کی معاش کے بارے میں ایک بار میں نے پوچھا تو انھوں نے کہا : کام مل گیا تو روزی ، نہیں تو روزہ ۔
آج رمضان 1431ہجری کی 16تاریخ ہے ۔ مجھے مذکورہ حجام (Barber)کا واقعہ یاد آیا۔ میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ اس نے مجھے اِس قابل بنایا کہ میں اختیار کے تحت روزہ رکھو ں، نہ کہ مجبوری کے تحت۔