Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
دھرم گرو نہیں ، نمرتا اور پریم سکھاتا ہے
اِس اسٹیکر کو دیکھ کر وہاں کے ہندو شرمندہ ہوئے۔ عثمان چائوش صاحب خود بھی اِسی بات کا عمل نمونہ تھے۔ چناں چہ 6دسمبر 1992کو جب بابری مسجد ڈھائی گئی تو اس کے بعد مہاراشٹریہ میں جگہ جگہ ہندو مسلم فسادات ہوئے ، لیکن مکھیڑ کا علاقہ اس سے محفوظ رہا۔ یہ عثمان چائوش صاحب کےاخلاقی کردار کا نمونہ تھا۔
اس کے مقابلے میں دوسرے مقامات کی مثال ہے کہ ہندئووں نے جب یہ مہم چلائی کہ ’’گرو سے کہو کہ ہم ہندو ہیں ‘‘ اِس کے جواب میں مسلمانوں نے یہ مہم شرو ع کر دی کہ فخر سے کہو کہ ہم مسلمان ہیں۔ اِس کی وجہ سے دونوںفرقوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی اور جگہ جگہ فسادات ہوئے۔