Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11اگست 2010
آج دو صاحبان سے ملاقات ہوئی ۔ ان میں سے ایک تبلیغی جماعت سے وابستہ تھے اور دوسرے جماعت اسلامی سے ۔ دونوں تقریباً دس سال سے اپنی جماعتوں سے وابستہ ہیں ۔ میں نے دونوں سے پوچھا کہ اِس مدت میں آپکی دریافت کی ہوئی کوئی ایک چیز بتائیے ۔
پچھلے تقریباً پچاس سال سے برابر طریقہ رہا کہ میں ملنے والوں سے یہ پوچھتا رہا ہوں کہ اپنی کوئی دریافت بتائیے ۔ یہ سوال میں نے بہت سے لوگوں سے کیا ۔ مگر مجھے یاد نہیں کہ کسی بھی شخص نے اپنی زندگی کی کوئی خاص دریافت بتائی ہو۔ میرے اِس طریقے کے بارے میں کئی لوگ گواہ ہیں ۔ مثال کے طور پر مولانا محمد فاروق خاں جو جماعت اسلامی ہند سے وابستہ ہیں اور دہلی میں رہتے ہیں ۔