Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16جون 2010
مولانا فیاض الدین عمری سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ حدیث کی کتابوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں آتا ہے کہ : کان متوالیی الأحزان، دائم الفکرۃ۔ میں کئی سال سے اِس کا مفہوم سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا ، لیکن اِسی کا مفہوم واضح نہیں ہو رہا تھا ۔ آج سمجھ میں آیا کہ اِس کا مطلب یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ سنجیدہ غور و فکر (Serious Thinking)کی حالت میں رہتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ رسو ل اللہ کی سب سے بڑی صفت یہی تھی ۔ سنجیدہ غور و فکر کوئی ساں بات نہیں ، سنجیدہ غور و فکر در اصل گہری معرفت کے ذریعے پیدا ہوتا ہے ۔ سنجیدہ غور و فکر کا تعلق زندگی کے تمام پہلوئوں سے ہے۔