Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
24اگست 2010
آج رمضان 1431ہجری کی 13تاریخ ہے ۔ میں نے اپنے تجربے سے سمجھا ہے کہ روزہ کا سب سے زیادہ اہم پہلو صرف کھانا اور پانی چھوڑ نا نہیں ہے ، بلکہ وہ ہے جو علامتی طور پر اس سے معلوم ہوتا ہے، یعنی صرف اللہ کے لیے ترک کرنا ۔ اس ترک کی ہزاروں قسمیں ہیں۔ مثلاً یہ بھی اِس ترک میں شامل ہے کہ آدمی کے دل میں کسی کے خلاف ایک منفی خیال آیا۔ اِس خیا ل کو کوئی بھی نہیں جانتا سوائے الہ کے ایسے مواقع پر انسان یہ کرے کہ صرف اللہ کی خاطر وہ اِس منفی خیال کو اپنے دل میں کچل ڈالے ۔ اس کو میں سپر روزہ سمجھتا ہوں ۔ کیوں کہ ترکِ لعام کو تو دوسرے لوگ بھی دیکھتے ہیں ، لیکن مذکورہ قسم سے ترک کو اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔