Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22فروری 2010
آج کل اکثر مسلمان بار بار الحمدللہ کہتے ہیں ۔ وہ بار بار یہ کہتے ہیں کہ اللہ کے فضل سے یہ ہے او ر اللہ کے فضل سے وہ ہے ۔ میں ذاتی طور پر اِس کلچر سے الرجک ہوں ۔ اِس قسم کا کلچر مجھے صحابہ کی زندگی میں نہیں ملتا ۔ میرے نزدیک صحیح بات یہ ہے کہ آپ یہ کہیں کہ اللہ کی توفیق سے ایسا ہوا، نہ کہ اللہ کے فضل سے ایسا ہوا۔ یہی بات مجھے ایمانی احساس کے مطابق نظر آتی ہے ۔ الحمد للہ اگر ایک داخلی احساس کا لفظی اظہار ہو تو وہ ایک مطلوب چیز ہے ۔ لیکن اگر اس کی حیثیت صرف ایک کلچرل بولی کی ہو، وہ اتنا ہی زیادہ کا مطلوب بن جاتا ہے ۔