Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
8جولائی 2010
صحت کی کمزوری کی بنا پر مجھے کئی پروگرام کو چھوڑنا پڑا۔ اِس سے پہلے میں سعودی عر ب کے ایک پروگرام میں نہیں گیا تھا جو حکومت کے زیر انتظام تھا۔ کمیونٹی آف سینٹ ایجی ڈیو کی طرف سے اسپین میں کیے جانے والے پروگرام (اکتوبر2010)کو بھی مجھے چھوڑنا پڑا۔ اِسی طرح ملک کےاندر میں نے آندھرا پردیش اور کیرالہ کے پروگرام (اگست 2010)سے بھی منع کر دیا ہے۔
یہ تجربہ انسان کے عجز کو بتاتا ہے ۔ انسان جب زیادہ عمر کو پہنچتا ہے اور اس کے پاس ہمیشہ سے زیادہ علم اور تجربہ ہوتا ہے ، اسی وقت وہ جسمانی کمزوریوں کی بنا پر خارجی پروگراموں میں حصہ نہیں لے پاتا۔ یہاں تک کہ جلو ہی وہ مر جاتا ہے ۔ انسانی زندگی کے اِس پہلو میں یہ اشارہ موجود ہے کہ انسان کو اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے کوئی اور دنیا درکار ہے۔ غالب نے کہا تھا :