Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
17فروری 2010
آج صبح ایک صاحب ک ٹیلی فون آیا ۔ انھوں نے انتہائی درد کے ساتھ کہا کہ میری لڑکی انگریزی اسکو ل میں پڑھتی تھی۔ وہاں اس کی دوستی ایک ہندو لڑکے سے ہوئی ۔ کل رات وہ اُس لڑکے کے ساتھ چلی گئی۔ انھوں نے کہا کہ کوئی دعاء بتائیے کہ میری لڑکی میرے گھر واپس آجائے۔ میں نے کہا کہ پہلے آپ نے یہ غلطی کی کہ اپنی لڑکی کو آزاد چھوڑ دیا، اور اب آپ تو ہم پرستی میں اس کا حل ڈھونڈ رہے ہیں ۔ میں نے کہا کہ آپ خود اپنی سوچ کو درست کیجئے۔ سب سے بڑا مسئلہ جو آج کل ہر گھر میں ہے ، وہ یہ کہ والدین یہ سمجھ لیتے ہیں کہ میرے بچے اسپیشل ہیں ۔ وہ دوسرو ںکے بچوں کو بگڑتا ہوا دیکھتے ہیں ، لیکن وہ شعور ی طور پر اِس فریب میںرہتے ہیں کہ میرے بچے بگڑنے والے نہیں ۔ آپ کا کیس اِس معاملے میں اشتثناء کا کیس نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اب میں کیا کروں ۔ میں نے کہا کہ آپ میرے فارمولے کو اختیار کیجئے جو ایک حدیث پر مبنی ہے :