Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
20اگست 2010
آج نئی دہلی کے تین مورتی آڈیٹوریم میں ایک خاص فنکشن ہواجس میں مجھے راجیو گاندھی نیشنل سدھائونا ایوارڈ دیا گیا ۔ اسٹیج پر کئی ٹاپ کی شخصیتیں موجود تھیں -وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ، ڈاکٹر کرن سنگھ ، موتی لال وورا ۔ حاضرین میں ری ایڈمنسٹر یشن کے کئی وزرا اور سنٹرل گورنمنٹ کے اکثر وزرا موجود تھے ۔ اِس کے علاوہ دہلی کی اور کئی خاص شخصیتیں موجود تھیں ۔
فنکشن کے خاتمے پر میں نے اسٹیج پر موجود چاروں شخصیتوں کے سر پر ہاتھ رکھا۔ تمام حاضرین اس منظر کو دیکھ رہے تھے۔ وزیر اعظم کے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے میں نے کہا :ایک بوڑھے آدمی کے پاس کسی کو دینے کے لیے یہی وہتا ہے کہ وہ اس کے سر پر ہاتھ رکھ دے ۔ وہ لوگ اِسی سے بہت متاثر ہو ئے۔