Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
حدیث میں قرآن کے بارےمیں آیا ہے : لا تنقضیی عجائبہ
ایک صاحب سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ اِ س قولِ رسول کا رخ بظاہر قرآن کی طرف ہے ، مگر اصلاً اس سےمراد قرآن کا قاری ہے ۔ قرآن کی یہ صفت اِس لیے ہے ، تاکہ قرآن کو پڑھنے والا اس کی آیتوں میںتدبر کرے اور اس سے نئے نئے معانی اخذ کرتا رہے ۔ یہ تدبیر قاری کےلیے مسلسل ذہنی ارتقا کا ذریعہ ہے ۔ اگر قرآن فقہ کی زبان میں ہوتا تو اس میں تدبر کی ضرور ت نہ تھی اور پھروہ ذہنی ارتقا کا ذریعہ نہ بنتا۔