Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
21مئی 2010
ڈنمارک کے بارے میں عام مسلمان صرف یہ جانتے ہیں کہ وہاں کے اخباروں میں تو ہین آمیز کارٹون چھپے ہیں ۔ لیکن اِس واقعے کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ اِس طرح اسلام نیوز میں آگیا ۔ اس سے لوگوں کے اندر اسلام کے بارے میں ایک تجسس پیدا ہوا۔ بہت لوگوں نے اسلام کا مطالعہ کیا اور اسلام قبول کر لیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق، اِس وقت ڈنمارک میں نو مسلمانوں کی تعداد 4ہزار تک پہنچ چکی ہے ۔ ڈنمارک میں قبول ِ اسلام کا یہ واقعہ وہاں کا کارٹون چھپنے کے بعد ہوا ہے ۔