Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4مئی 2010
زندہ انسان سب سے زیادہ قیمتی انسا ن ہوتا ہے ۔ زندہ انسان ہی تاریخ بناتے ہیں ۔ زندہ انسان ہی کوئی حقیقی کار نامہ انجام دیتے ہیں ۔ زندہ انسان کی تعریف کیا ہے ۔ میرے تجربے کے مطابق ، زندہ انسان وہ ہے جو حقیقت کا کھلا اعتراف کرنے والا ہو۔ جس انسان کے اندر حقیقت کے اعتراف کا جتنا زیادہ مزاج ہوگا، اتنا ہی زیادہ وہ زندہ انسان قرار پائے گا۔